امریکا (اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں کو واپس بلا لیا۔
واشنگٹن سے خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی سفارت خانوں کو امریکا فرسٹ پالیسی کی ترجیح کا عکاس بنانا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام نہیں بتائے۔
کسی بھی ملک کے سفارت کار اس ملک کے صدر کے نمائندے ہوتے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کو اپنے امریکہ فرسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے سفیروں کی تقرری کا حق ہے۔
مزید پڑھیں:رانا ثناء اللہ نے سہیل آفریدی کے لیے الگ تیاری کا عندیہ دیدیا
