جدہ (اوصاف نیوز) سعودی ائیرلائن نے ’’بہترین اکانومی کلاس 2025‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا، سعودی ائیرلائن کو بہترین سفری سہولیات اور اعلیٰ معیار کی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔
ایوی ایشن بزنس مڈل ایسٹ ایوارڈز میں سعودی ایئرلائن کو سال کی بہترین اکانومی کلاس ایئرلائن قرار دیا گیا، سعودی ایئرلائن کو بہترین سفری سہولیات اور اعلیٰ معیار کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوی ایشن انڈسٹری میں سعودی ایئرلائنز کی جدت اور خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
سعودی ایئرلائن کا شمار بھی سال کی بہترین فرسٹ کلاس ایئرلائنز میں ہوتا ہے، سعودی ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کے لیے سفری معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی مسافروں کے لیے جدید اور ڈیجیٹل سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سعودی ایئرلائن نے عالمی معیار کا سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
2027 تک تمام بیڑے میں مکمل ہائی سپیڈ وائی فائی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی تجربہ کار روزن دیمتروف نے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنا سعودیہ کے لیے فخر کی بات ہے۔
ڈیجیٹل جدت، کیبن ریٹروفیٹ پروگرام اور بیڑے میں توسیع کے ذریعے ایک بڑی تبدیلی جاری ہے، سعودیہ ایئر لائنز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وسیع فضائی رابطہ فراہم کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان میںخواتین پر پابندی عائد
