Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بھاری چالان سے پریشان شہریوں‌کے لیے خوشخبری

کراچی (اوصاف نیوز) سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل سواروں پر عائد بھاری چالان کم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے ای چالان کا اجلاس صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے مطالبے پر موٹر سائیکل کے چالان کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے جرمانے میں کمی کی جائے گی۔

اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ صرف جرمانے بڑھانا ٹریفک کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ جرمانے کے ساتھ ساتھ فعال ٹریفک سگنلز اور واضح لین نشانات بھی ضروری ہیں۔

کراچی کی بیشتر سڑکوں پر نہ تو لین مارکنگ ہے اور نہ ہی سگنل ٹھیک سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکل سواروں کے بھاری چالان کم کیے جائیں۔ غریب اور متوسط ​​طبقے پر غیر متناسب جرمانے غیر منصفانہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر کو بہتر کیے بغیر بھاری جرمانے قابل قبول نہیں۔ ٹریفک قوانین کے نفاذ میں شفافیت اور اصلاحات ضروری ہیں۔ ہم نے شہر میں بینرز نہیں لگائے بلکہ اس پر عملی کام کیا ہے۔ ہم ای چالان کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان کے بھاری جرمانے کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:یوکرین پر روس کا بڑا حملہ

یہ بھی پڑھیں