Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

معروف فٹبالر المناک حادثے میں جاں بحق

مونٹی نیگرو (اوصاف نیوز) سابق جرمن فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر مونٹی نیگرو کے ایک مشہور سکی ریزورٹ میں پیش آنے والے المناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 34 سالہ سیباسٹین ہرٹنر اپنی اہلیہ کے ساتھ زبلجک کے قریب سیون کوک سکی ریزورٹ میں اسکی لفٹ پر سوار تھے کہ لفٹ کی کرسی اچانک کیبل سے الگ ہوگئی اور پیچھے سے آنے والی کرسی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں سیباسٹین ہرٹنر تقریباً 70 میٹر کی بلندی سے گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے مناظر انتہائی ہولناک تھے۔ ہرٹنر کی 30 سالہ بیوی نے اپنے شوہر کو اپنی آنکھوں کے سامنے گرتے دیکھا، وہ خود لفٹ میں پھنس گئی اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد ریسکیو ٹیموں نے اسے بحفاظت نیچے اتارا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے کے دوران کم از کم تین دیگر سیاح بھی لفٹ میں پھنس گئے جنہیں بعد میں امدادی کارکنوں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

حادثے کے بعد ریزورٹ انتظامیہ اور مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ لفٹ کے حادثے کی وجہ کیا ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
2025 میں مالیاتی دنیا ہلنے والی ہے،کیسپرسکی نے خطرناک راز کھول دیےمزید پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں