Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی،مداحوں کے لیے شاندار خبر

اسلام آباد (اوصاف نیوز) کھیلوں کے میدان سے پاکستان کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں پاکستان کو سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کے میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں۔

اس اہم پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اگست 2026 میں فٹ بال کے اس بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کرے گا جو ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ کا پاکستان میں انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی بڑی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کا فٹبال کھیلنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔ اس ایونٹ کے دوران ملک بھر میں فٹ بال کے شائقین کو اعلیٰ معیار کے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام نے بھی اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ کی میزبانی کے تمام انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کے مطابق ساف انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج مزید بلند ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:حج 2026 کے لیے خدام الحجاج کے انتخاب کا مرحلہ مکمل

یہ بھی پڑھیں