لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کل لاہور پہنچیں گے، کوٹ لکھپت جیل میں ان کی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 26 دسمبر کو 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، امکان ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں ان کی پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوگی، سہیل آفریدی دورے کے دوران پہلے دن پنجاب اسمبلی جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
وزیراعلیٰ دورے کے دوسرے روز لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کریں گے، سہیل آفریدی کے زمان پارک، لبرٹی چوک، لبرٹی مارکیٹ اور جی پی چوک کے دوروں کا بھی امکان ہے۔
سہیل آفریدی کی جانب سے پرویز الٰہی، محمودالرشید، اعجاز چوہدری اور حماد اظہر کے گھروں کا دورہ بھی متوقع ہے، 28 دسمبر کو وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا واپسی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:جوابی کارروائی کے بعد روسی افواج سے 5 دیہات واپس لے لیے، یوکرین کا دعویٰ

