Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

سنیتاآہوجانےاپنے شوہرگووندا کے افیئر کی تصدیق کردی

بھارت (ویب نیوز)بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیـتا آہوجا نے شوہر سے منسوب افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا ایک ایسی خاتون سے رابطے میں ہیں جو اداکارہ نہیں ہے، تاہم اس خاتون کی دلچسپی محبت نہیں بلکہ صرف پیسوں تک محدود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں سنیـتا آہوجا نے انکشاف کیا کہ سال 2025 ان کی زندگی کا سب سے مشکل اور تلخ سال ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گووندا کے کسی دوسری عورت سے تعلق کی خبروں نے انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کیا۔

سنیـتا کے مطابق، ’’میں 2025 کو اپنی زندگی کا بدترین سال سمجھتی ہوں۔ میں نے بارہا سنا کہ گووندا کا ایک لڑکی سے تعلق ہے، لیکن وہ اداکارہ نہیں ہو سکتی کیونکہ اداکارائیں ایسے کام نہیں کرتیں۔ وہ عورت گووندا سے محبت نہیں کرتی بلکہ اس کے پیسوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہر مرد کی زندگی میں صرف تین عورتیں اہم ہوتی ہیں، ماں، بیوی اور بیٹی۔ کسی مرد کو اپنی زندگی میں چوتھی عورت رکھنے کا کوئی حق نہیں، چاہے وہ گووندا ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

نئے سال 2026 سے وابستہ امیدوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیـتا آہوجا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں بڑی تبدیلی دیکھنا چاہتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ گووندا تمام تنازعات ختم کریں اور خاندان کو دوبارہ خوشیوں کی راہ پر لے آئیں۔

انہوں نے گووندا کو مشورہ دیا کہ وہ ان لوگوں سے دور رہیں جو صرف مالی مفادات کے لیے ان کے قریب ہیں اور اپنے کام اور خاندان پر توجہ دیں۔

ادھر سنیـتا آہوجا نے اپنے یوٹیوب کیریئر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 میں انہوں نے بطور وی لاگر نیا سفر شروع کیا، جو کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس وقت ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 86 ہزار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یوٹیوب پر جہاں محبت مل رہی ہے وہیں تنقید کا سامنا بھی ہے، تاہم وہ دونوں چیزوں کو مثبت انداز میں قبول کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیـتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، بیٹا یش اور بیٹی ٹینا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم سنیـتا آہوجا اس سے قبل بھی ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ کوئی بھی انہیں گووندا سے الگ نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں:معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک

یہ بھی پڑھیں