Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

نئی ڈرائیونگ پالیسی کا اعلان

انگلینڈ (اوصاف نیوز) لندن میئر سر صادق خان نے ڈرائیونگ سے متعلق ایک بڑی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے طویل عرصے سے جاری رعایت ختم کردی جس کے نتیجے میں آج سے ہزاروں ڈرائیورز بڑی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکومتی فیصلے کے مطابق کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ (سی وی ڈی) کو اب مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جس کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو بھی سینٹرل لندن میں داخلے کے لیے کنجشن چارج ادا کرنا پڑے گا۔

اگرچہ کرسمس کے موقع پر کنجشن چارج کا اطلاق نہیں ہوتا، لیکن یہ رعایت آج باضابطہ طور پر ختم ہو گئی ہے اور جیسے ہی چارج دوبارہ متعارف کرایا جائے گا، الیکٹرک گاڑیوں کے ڈرائیور اس کے اثرات محسوس کریں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 112,000 سے زائد گاڑیاں کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں جبکہ اسکیم کے آغاز کے وقت یہ تعداد صرف 20,000 کے قریب تھی۔ حکام کے مطابق گاڑیوں کی تعداد میں اس نمایاں اضافے سے وسطی لندن میں ٹریفک کے ہجوم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

صادق خان نے نومبر میں اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کلینر گاڑیوں میں چھوٹ شروع سے ہی عارضی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور بھیڑ کو کم کرنا لندن اور اس کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے۔

اگرچہ کچھ حلقوں نے اس فیصلے کو ماحولیاتی پالیسی سے پیچھے ہٹنے والا قدم قرار دیا ہے، لیکن شہری انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس اقدام سے شہر میں ٹریفک کنٹرول، بس سروس اور مجموعی طور پر سفر میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کےلیے تنخواہ، اوورٹائم سے متعلق بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں