Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث گروہ گرفتار

ملتان (اوصاف نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو لودھراں، بہاولپور، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم محمد قاسم نے شہریوں کو عراق بھجوانے کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے، ملزم عبدالمنان نے شہریوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ 90 ہزار روپے بٹورے، ملزم شکیل احمد نے شہریوں کو عراق بھجوانے کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ 46 ہزار روپے بٹورے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم اجمل نے شہریوں کو نوکریوں کے لیے عراق بھیجنے کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے بٹورے، ملزم سجاد نے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے، گرفتار ملزم محمد عرفان 3 مقدمات میں مطلوب ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے متعدد شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہو کر روپوش ہو گئے۔
مزید پڑھیں‌:ایس پی بانو نقوی پر سنگین الزامات ،جانیں ڈاکٹر علی زین نے کیا کہا

یہ بھی پڑھیں