Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

27 دسمبر کو آزاد کشمیر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے

مظفرآباد (اوصاف نیوز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل راٹھور نے 27 دسمبر کو آزاد کشمیر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے تحت سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، جبکہ ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

فیصل راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور سختیاں برداشت کیں، لیکن کبھی ملک کے خلاف بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور ہر مشکل وقت میں ملکی سالمیت کو مقدم رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ 27 دسمبر ایک تاریخی اور المناک دن ہے جس پر قوم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ 27 دسمبر کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے برسی کے حوالے سے تقریبات، دعائیہ محافل اور ریفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں