Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

روس میں فوجی افسر کی گاڑی کے نیچے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام

ماسکو (اوصاف نیوز) روس میں سیکیورٹی اداروں نے ایک فوجی افسر کو نشانہ بنانے کی بڑی دہشت گردانہ کارروائی ناکام بنا دی ہے، جس میں ایک 18 سالہ لڑکی کو فوجی افسر کی گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (FSB) کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار لڑکی یوکرینی ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھی اور اسے مبینہ طور پر روسی فوجی افسران کو نشانہ بنانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ کو دھماکا خیز مواد فراہم کیا گیا تھا اور وہ مخصوص مقام پر گاڑی کے نیچے بم نصب کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر ہی دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس کے باعث کسی جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

روسی حکام کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی ایک روسی جنرل کو اسی نوعیت کے کار بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا، جس میں ان کی گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد روس بھر میں فوجی اور حساس شخصیات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیں