Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریر سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) برطانیہ میں پی ٹی آئی کی تقریب میں فیلڈ مارشل سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے بیان دینے والی خاتون کے بیان سے اظہار لا تعلقی کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریر سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے، متعلقہ خاتون پارٹی کی کوئی عہدے دار بھی نہیں ہیں، اور خاتون کے خیالات، زبان، طرز گفتگو پارٹی کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔

پی ٹی آئی نے وضاحت کی ہے کہ وہ تشدد، اشتعال انگیزی، نفرت آمیز گفتگو اور غیر مہذب زبان کی اصولی طور پر مخالفت کرتے ہیں، اور جمہوری، آئینی اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

پارٹی نے بیان میں کہا کہ وہ کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے اس کے برعکس طرز عمل کی حمایت نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں:Oppo K15 ٹربو پرو لیک نے ڈسپلے، چپ سیٹ اور کیمرے کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا

یہ بھی پڑھیں