پشاور (اوصاف نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے صوبے میں بارش اور برف باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 30 دسمبر سے یکم جنوری تک پہاڑوں پر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے احتیاطی تدابیر کے لیے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف مشترکہ پلیٹ فارم کے فیصلوں کی پابند ہوگی،سینیٹر ہمایوں مہمند




