Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،عمارتیں لرز اٹھیں،خبرایجنسی

تائیوان (اوصاف نیوز)شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 73 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ دارالحکومت تائی پے سمیت مختلف علاقوں میں واضح جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر ییلان سے تقریباً 32 کلومیٹر دور تھا۔تاحال جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:جاپان میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خاتون ہلاک، 26 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں