Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

امریکی ریاست نیو جرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی میڈٰیا کے مطابق ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم ہیمونٹن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ہوا، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔

حادثے میں ایک شخص کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد تحقیقاتی اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں:میکسیکو میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیں