بنگلہ دیش (اوصاف نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اپنی ٹیم رنگپور رائیڈرز کو چٹاگانگ رائلز کے خلاف جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا یہ میچ پیر کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
چٹاگانگ رائلز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر محمد نعیم نے 20 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مرزا بیگ نے 24 گیندوں پر 20 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
رنگپور رائیڈرز کی جانب سے فہیم اشرف شاندار بولر رہے اور انہوں نے 3.5 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
فہیم اشرف کا ساتھ دیتے ہوئے مستفیض الرحمان نے 3 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں رنگپور رائیڈرز نے مطلوبہ سکور 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ ملان نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھا اور 48 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
فہیم اشرف کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں:بگٹی قبیلےکا 8 واں سربراہ منتخب

