Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد، اہلیہ بھی میدان میں آگئیں، اہم پوسٹ کردی

کراچی (اوصاف نیوز)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ آج صبح کراچی بار کونسل میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، وکلا نے معروف یوٹیوبر پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، رجب بٹ کی اہلیہ ایمان اور یوٹیوبر کی بہن کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا، جس کے بعد عدالتی احاطے میں کشیدگی پھیل گئی۔

دوسری جانب یوٹیوبر کی اہلیہ ایمان نے اپنے انسٹاگرام پر اہم پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کسی بھی معاملے میں انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ تمام کارروائی قانون، ضابطے اور آئینِ پاکستان کے مطابق کی جائے، جذبات یا دباؤ کے بجائے Due Process یعنی قانونی طریقہ کار کے تحت فیصلے ہونا چاہئیں۔

اہلیہ نے رجب بٹ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ’ ہم رجب بٹ کے لیے انصاف چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی پاکستان کے قانون کا احترام بھی ضروری ہے۔‘‘

رجب بٹ کی بہن غزل جواد نے اپنے بھائی پر ہونے والےتشدد کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہم رجب بھائی کے لیے انصاف چاہتے ہیں، اگر پاکستان میں کسی معروف چہرے کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو پھر عام عوام کا کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ رجب بٹ عبوری ضمانت کے حصول کے لیے سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے تھے۔ پیشی کے دوران اچانک وکلاء کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کردیا۔ تشدد کے باعث رجب بٹ زمین پر گر گئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔

وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے۔
مزید پڑھیں:روس نے یوکرین پر صدر پیوٹن کی نووگوروڈ رہائش گاہ پر ڈرون حملے کا الزام لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں