واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے حملے کی خبر سن کر انہیں بہت غصہ آیا اور یہ سن کر برا لگا کہ حملہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے، لیکن یوکرین میں امن کے لیے کچھ پیچیدہ مسائل ابھی بھی حل طلب ہیں۔
اس سے قبل روس نے یوکرین پر صدر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ روس کے مطابق، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی رات نووگورود ریجن میں 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے، جن کا مقصد پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم، یہ نہیں بتایا گیا کہ پیوٹن اس وقت اپنے گھر میں موجود تھے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پی ٹی آئی انکاری ہے، خواجہ آصف




