Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

خالدہ ضیاء کا انتقال، سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

ڈھاکا(اوصاف نیوز) بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بی پی ایل میں آج کھیلے جانے والے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ بی سی بی کے مطابق میچز کے از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں۔ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں، 80 سالہ خالدہ ضیا جگر، دل اور ذیابیطس کے عارضے میں مبتلا تھیں، بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے اپنی سربراہ کے انتقال کی تصدیق کی۔

خالدہ ضیا 1991 سے 1996 تک بنگلادیش کی وزیر اعظم رہیں، ان کا دوسرا دور 2000 سے 2001 تک تھا، ان کے بیٹے طارق رحمان 17 سال بعد بنگلا دیش پہنچے تھے جو بی این پی کے قائم مقام چیئرمین بنے۔

حسینہ واجد کے دور میں خالدہ پر کرپشن کے مقدمات بنے۔ برسوں کی خرابی صحت اور قید کے باوجود خالدہ ضیا نے نومبر میں فروری 2026 میں ہونے والے انتخابات میں مہم چلانے کا عزم کیا تھا۔ تاہم نومبر کے آخر میں انھیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں طبی ماہرین کی بہترین کوششوں کے باوجود ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا لوکل ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں، بائیکس پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں