لاہور(اوصاف نیوزٌلاہور ہائیکورٹ میں سال 2026 ءکی پہلی درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض پرائیوٹ فارمیسیز سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی قرار ہے، بھاری سرکاری بجٹ کے باوجود اسپتالوں میں ضروری ادویات دستیاب نہیں۔
استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات فوری فراہم کرنے کا حکم دے، لاہور ہائیکورٹ ادویات کے سٹاک کی مانیٹرنگ اور فراہمی کے لیے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے۔
مزید پڑھیں: ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے کا اضافہ

