Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست بلا مقابلہ ملنے کا امکان

ڈیرہ (اوصاف نیوز)ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے- 11 امیدواروں میں سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 پر ضمنی انتخاب 25 جنوری کو شیڈول ہے تاہم ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 11 امیدواروں میں سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 289 مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی سردار محمود قادر لغاری نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی167 لاہور میں ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پی پی167 پر ضمنی انتخاب 8 فروری کو ہوگا، پنجاب اسمبلی کی نشست عرفان شفیع کھوکھرکی وفات پر خالی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: این اے 130 ٹریبونل فیصلے کے خلاف یاسمین راشد عدالت جائیں گی

یہ بھی پڑھیں