Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

غفلت اور لاپرواہی برتنے پر اسلام آباد پولیس کے165 اہلکاروں کو سزا

اسلام آباد(اوصاف نیوز) غفلت اور لاپرواہی برتنے پر اسلام آباد پولیس کے165 اہلکاروں کوسزا سنا دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر تمام اہلکاروں کی ایک سال سروس ضبط کر لی۔

وی وی آئی پی روٹ ڈیوٹی سے غائب ہونے پر 12 اہلکاروں کو سزائیں سنائیں گئیں، آزاد کشمیر ڈیوٹی سے غائب ہونے پر 36 اہلکاروں کو سزا سنائی گئی۔ سہہ ملکی سیریز میں غفلت پر 32 اہلکاروں کو سزا دی گئی۔

پریس کلب احتجاج کے دوران غائب ہونے پر 21 اہلکاروں کو سزائیں، بین الپارلیمانی کانفرنس کے دوران 64 اہلکار ڈیوٹی سے غائب رہے۔ ایس ایس پی آپریشن نے سزاؤں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور

یہ بھی پڑھیں