Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کا سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کیلئے چیئرمین سینیٹ سے رجوع

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کے لیے چیئرمین سینیٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

عون عباس بپی نے نااہلی کی درخواست چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیے۔

سیف اللّٰہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پوزیشن کے خلاف ووٹ دیا تھا، وہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ رہے۔

عون عباس بپی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سے قبل ارکان کو تحریری آگاہ کیا گیا کہ اس کے خلاف ووٹ دیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 63 اے کے تحت سینیٹر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو لکھا جائے۔

مزید پڑھیں: ایپل نے پرانے آئی فونز کی پروڈکشن بند کردی، نیا ماڈل سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں