اسلام آباد(اوصاف نیوز)سیاسی و عوامی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، سہیل آفریدی نے 9 جنوری کو سندھ جانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی سندھ میں مختلف شہروں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ عوامی ملاقاتیں اور تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
ان کے اس دورے کو جاری اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں سے جوڑا جا رہا ہے، جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں رابطہ مہم تیز کی جا رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سندھ کا یہ دورہ آئندہ دنوں میں سیاسی سرگرمیوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
مزید تفصیلات سہیل آفریدی کی جانب سے جاری بیان یا پروگرام کے مطابق سامنے آنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: حرا مانی کا ٹوٹکا: پپیتا کھائیں اور بری یادیں بھول جائیں



