مظفرآباد (اوصاف نیوز) آزاد کشمیر کابینہ میں شامل دو وزراء کو وزارتوں کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے رفیق نیئر کو وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے رفیق نیئر کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا۔
رفیق نیئر اس سے قبل مذہبی امور اور اوقاف کے وزیر تھے۔
وزیراعظم نے فہیم اختر ربانی کو معدنی وسائل کی وزارت کا اضافی چارج بھی دے دیا۔
اس سے قبل ان دونوں وزارتوں کا چارج وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے پاس تھا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری سروسز نے جاری کیا۔
مزید پڑھیں :شاہ رخ خان پر سنگین الزام،بی جے پی رہنما نے سب کو چونکا دیا


