Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سبی سے افسوسناک خبر ، جانی نقصان کی اطلاعات

سبی (اوصاف نیوز) بلوچستان کے شہر سبی میں چنک چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

حکام نے علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ مزید حادثات سے بچنے کے لیے جائے وقوعہ سے دور رہیں۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دھماکے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:مذاکرات اپنی جگہ، آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈاکٹر شفقت ایاز

یہ بھی پڑھیں