لاہور (اوصاف نیوز) سرکاری کالجوں میں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کر دی گئی، اب نرسنگ کی طالبات کو تعلیم کے لیے ہزاروں روپے ادا کرنا ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے نرسنگ طلباء کا ماہانہ وظیفہ بھی ختم کر دیا ہے اور نرسنگ طلباء کو سرکاری ہاسٹل کے واجبات بھی ادا کرنا ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے نرسنگ کالجز میں داخلوں کے لیے پالیسی جاری کر دی ہے جس کے تحت ایف ایس سی میں 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ داخلے کے اہل ہوں گے۔ نرسنگ کالجز میں داخلے کے لیے پنجاب ڈومیسائل کی شرط لازمی ہے۔
شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ کالج میں صرف مرد طلبہ کو داخل کیا جائے گا۔ سرکاری کالجوں میں صبح کی شفٹ کے لیے 3100 اور شام کی شفٹ کے لیے 3000 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجوں میں 100، 100 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سے منسلک کالجوں میں دونوں شفٹوں کے لیے 50 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پیرا میڈیکل اسٹاف سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ




