Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

مختلف شہروں سے موٹرویز بند کر دی گئیں

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹر ویز بند کر دی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی شہروں میں گاڑی چلانا خطرناک ہو گیا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثات کے خدشے کے باعث موٹر ویز پر ٹریفک روک دی گئی ہے۔

ایم 1 پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلخسار، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔

شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک ایم 4 اور روہڑی سے شیر شاہ تک ایم 5 بند کر دی گئی ہے، ایم 11 پر ٹریفک بھی معطل ہے۔
مزید پڑھیں‌:المناک ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں