Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارتی اداکارہ سری لیلا کی نازیبا تصاویر وائرل

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سری لیلا نے اپنی نازیبا اے آئی تصاویر وائرل ہونے پر پولیس میں شکایت درج کرادی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے ان تصاویر کے ذریعے ہونے والی ذہنی اذیت اور صدمے کا ذکر کیا۔

سری لیلا نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں اس سنگین مسئلے کا علم ہوا، جس کے بعد انہوں نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ اے آئی کے غلط استعمال کو فروغ نہ دیں، اور کہا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد انسانی زندگی کو آسان بنانا ہے، نہ کہ اس میں مزید پیچیدگیاں پیدا کرنا۔

انہوں نے خواتین کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر عورت کسی نہ کسی رشتے سے جڑی ہوتی ہے، اور کسی بھی صورت میں مسخ شدہ تصاویر کے ذریعے کسی کو بدنام کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

سری لیلا نے اس معاملے کی نشاندہی کرنے پر اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ صورتحال ان کے لیے پریشان کن ہے، لیکن اب حکام اس پر کارروائی کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:امریکا نے ایک اور ملک پر فوجی حملے کا اشارہ دے دیا

یہ بھی پڑھیں