Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار

راہوالی(اوصاف نیوز)دعوت ولیمہ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی تصویر لہرا کر نعرے لگانے پر دو پارٹی عہدیداروں سمیت 7 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آ ئی راہوالی کے رہنما چاچا زاہد ملک کے بھائی ملک حسن کی مقامی مارکی میں دعوت ولیمہ تھی جس میں عزیزواقارب، رشتہ داروں کے علاوہ علاقہ کے تحریک انصاف کے کارکن، ایم پی اے او رعہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر کسی کارکن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قد آور تصویر کی نمائش کی تو وہاں پر موجود کارکنوں کے جذبات قابو میں نہ رہ سکے اور نعرے لگانا شروع کرد ئیے، تقریب ختم ہوتے ہی کینٹ پولیس نے کارروائی شروع کر دی اور رات گئے تک 2 پارٹی عہدیداروں سمیت 7 کارکنوں کو گرفتار کرکے نقص امن کا مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار ملزموں میں سینئر نائب تحصیل صدر طارق محمود وڑائچ، جنرل سیکرٹری کینٹ مرزا عمران بیگ، دولہا کے بھائی چاچا زاہد ملک، افتخار احمد ڈانجہ، کریم حسن بھنڈر، ایاز مہر اور ذیشان اقبال شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی قوتِ خرید متاثر

یہ بھی پڑھیں