نئی دہلی (اوصاف نیوز) بھارت میں کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت منگل کی صبح اچانک بگڑ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو طبیعت بگڑنے کے باعث سر گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔
کانگریس پارٹی نے ابھی تک کانگریس پارلیمانی پارٹی کے چیرپرسن کی صحت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے، جو کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس لیڈر کو کھانسی ہے اور وہ چیک اپ کے لیے اسپتال آتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس چیئرپرسن کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں:وفاق کے احکامات نظر انداز، اہم ادارے کے ملازمین کو الاؤنس سے محروم کردیا گیا




