کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی قریبی دوست اور اداکارہ رمشا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ فوری طور پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ہانیہ عامر نے رمشا کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر چند ویڈیوز شیئر کیں جن میں دونوں ایک مشہور گانے پر مزاحیہ انداز میں ایک دوسرے کا سر جھکاتے نظر آئے۔ ویڈیو کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا ’’ہیپی برتھ ڈے رمشا‘‘۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش نے بی پی ایل سے بھارتی پریزنٹر کو ہٹا دیا


