باجوڑ (اوصاف نیوز) منشیات فروشوں سے وابستہ 34 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق نے آج بتایا کہ باجوڑ میں معطل کیے گئے پولیس افسران منشیات فروشوں سے رقم وصول کرنے اور دیگر تعلقات رکھنے میں ملوث پائے گئے۔
ڈی پی او باجوڑ کا کہنا تھا کہ ان پولیس اہلکاروں کی طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔
ڈی پی او باجوڑ نے گزشتہ ماہ بھی منشیات فروشوں میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔
ڈی پی او نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید پڑھیں:علی ترین کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم فیصلہ

