Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

علی ترین کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم فیصلہ

ملتان (اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 کامیاب جماعتیں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفر آباد اور سیالکوٹ سے ٹیموں کے ناموں کا انتخاب کر سکیں گی۔

تاہم نیلامی سے کچھ عرصہ قبل علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے اور میری فیملی نے بہت غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم آج ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز کی نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے۔

علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ہمارا وقت صرف ایک کرکٹ ٹیم تک محدود نہیں رہا۔ یہ جنوبی پنجاب کے لیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ پی ایس ایل میں آیا تو اسی مقصد کے لیے ہو گا۔ جنوبی پنجاب میرے دل کے قریب ہے، یہ میرا گھر ہے۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ اس سال میں اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے لیے تالیاں بجا کر شائقین کے ساتھ جشن مناؤں گا اور جب ملتان کی ٹیم فروخت کے لیے آئے گی تو ہم تیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 جماعتیں حصہ لیں گی۔
مزید پڑھیں‌:انٹربینک میں ڈالر سستے، ریال میں کمی اور درہم مہنگا

یہ بھی پڑھیں