Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

انٹربینک میں ڈالر سستے، ریال میں کمی اور درہم مہنگا

کراچی (اوصاف نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر مستحکم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر 280.06 روپے سے کم ہو کر 280.05 روپے کا ہوگیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.10 روپے پر رہا۔

یورو 34 پیسے کی کمی سے 330.29 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.24 روپے کمی سے 380.45 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.39 روپے کا ہو گیا۔ تاہم یو اے ای درہم 1 پیسے اضافے سے 77.24 روپے ہو گیا۔
مزید پڑھیں‌:چکن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا اضافہ

یہ بھی پڑھیں