Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

چکن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک) چکن کی قیمت 100روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 600 روپے تک پہنچ گئی، جس کے بعد عام صارفین کے لیے چکن خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

چکن کاروبار کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت اس پر فی کلو 250 روپے تک ٹیکس وصول کرتی ہے، جو قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

کاروباری افراد کا موقف ہے کہ اگر حکومت مرغی پر ٹیکس میں کمی کرے اور چیک اینڈ بیلنس کے اقدامات کو مؤثر بنائے تو عام آدمی کے لیے سستی پروٹین دستیاب ہو سکتی ہے۔

یہ اضافہ عام شہری کی دسترس میں پروٹین کی قیمت بڑھا رہا ہے اور عام صارفین کے لیے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت مل گئی؟

یہ بھی پڑھیں