Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حکومت کا متعدد سرکاری محکموں میں ڈاؤن سائزنگ کا اعلان

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب کی صوبائی حکومت نے متعدد سرکاری محکموں میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد محکموں میں ملازمین کی کمی کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری آئی اینڈ سی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، ایڈیشنل سیکرٹری اور ایک نمائندہ کمیٹی نامزد کی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے اور کمیٹی تمام اداروں کے زائد ملازمین کو فارغ کر کے خالی سیٹیں ختم کرے گی اور نظام کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز دے گی۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کا تھیٹرز سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں