اسلام آباد (اوصاف نیوز) ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، آٹے کے نرخوں میں اضافے سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملتان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملتان شہر میں آٹے کے 15 کلو تھیلے کی قیمت 1450 روپے سے بڑھ کر 1550 روپے ہوگئی۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مل میں کچا آٹا 120 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، جب کہ چکی والا آٹا 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، مارکیٹ میں سرکاری آٹا فروخت نہیں ہو رہا، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی آٹا مہنگا ہوگیا، صوبائی دارالحکومت پشاور میں 20 کلو باریک آٹے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے ہوگئی، مارکیٹ میں مکس فلور 2 ہزار 950 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 سے 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ آٹا ڈیلرز نے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ادھر کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ماہ میں آٹے کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران 50 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے، 50 کلو آٹے کا تھیلا 6 ہزار 500، آٹے کا تھیلا 2600 روپے اور آٹے کا تھیلا 260 روپے میں فروخت ہوا ہے۔ کوئٹہ۔
آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دس دن بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی کے باعث گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں:موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق اہم خبر آگئی



