Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے

نئی دہلی (اوصاف نیوز) بھارتی ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر خولہرنگ لالریمروتا ایک میچ کے دوران اچانک گرنے سے انتقال کر گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر 7 جنوری کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران اچانک زمین پر گر گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ زمین پر گرنے کے بعد کرکٹر کو فوری طبی امداد دی گئی اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد، ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن نے احتراماً تمام شیڈول میچز منسوخ کر دیے۔

واضح رہے کہ خولہرنگ رنجی ٹرافی کے سابق کرکٹر تھے، جنہوں نے میزورم کے لیے 2 فرسٹ کلاس میچز اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیا۔

پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ مقامی کرکٹ میں سرگرم رہے۔
مزید پڑھیں‌:کیا اب بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی گاڑیاں پاکستان لا سکیں گے؟

یہ بھی پڑھیں