اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا آغاز 2 فروری سے ہوگا اور یہ مہم 8 فروری تک جاری رہے گی۔
قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی، جس کے دوران ملک بھر میں چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق قومی مہم میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کریں گے تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انسداد پولیو حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں پانچ قومی انسداد پولیو مہمات چلائی گئیں، جن کے نتیجے میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
3 روزہ سوگ کا اعلانمزید پڑھیں:



