Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حکومت نے شہریوں پر اعزازات کی بارش کردی

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) حکومت نے مرنے کے بعد اپنے اعضاء ضرورت مندوں کو عطیہ کرنے والے شہریوں پر اعزازات کی بارش کردی۔

سعودی عرب کی حکومت نے ان 200 شہریوں کے لیے شاہی اعزازات کا اعلان کیا ہے جو اپنی موت کے بعد اپنے اعضاء ضرورت مند مریضوں کو عطیہ کرنا چاہتے تھے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اعضاء عطیہ کرنے والے 200 افراد کے لیے شاہی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل دینے کی منظوری دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق انسانی اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے اعزازات کا اعلان انسانیت کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو اعضاء عطیہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق اہم حکومتی فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں