Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق اہم حکومتی فیصلہ سامنے آگیا

لاہور (اوصاف نیوز)وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکول 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ یہ اعلان شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد پیدا شدہ ابہام کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں اور طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹی دی گئی تھی، جس میں اب تک بچے 27 دن سے لطف اندوز ہو چکے ہیں اور مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکومت نے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر موسم کی پیش گوئیوں اور درجہ حرارت کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور آئندہ ہفتے کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ سکول کھولے جائیں گے۔

لاہور میں دھند اور سرد ہوا کی شدت نے روزمرہ زندگی کو سست کر دیا ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس 186 رہا، جو عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر آلودگی کی سطح ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کے حوالے سے اہم حکومتی فیصلہ

یہ بھی پڑھیں