کراچی (اوصاف نیوز) شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں گزشتہ شب رات 10 بجے لگنے والی خوف ناک آگ بجھائی نہ جا سکی، آتش زدگی کے باعث گل پلازہ کا عقبی حصہ زمین بوس ہو گیا ہے۔
گل پلازہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، عقبی حصہ گرنے کے باعث ملبے میں ریسکیو اہلکاروں کے دبنے کا خدشہ ہے، چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث ایک فائر فائٹر ملبے تلے دب گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آتشزدگی سے عمارت کافی زیادہ مخدوش ہو چکی ہے، اور عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، ساڑھے 10 بجے پلازہ میں آتش زدگی کی اطلاع ملی تھی، ہماری گاڑیاں 5 سے 10 منٹ میں روانہ ہو چکی تھیں، چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر اتنی بڑی آگ لگنے کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے ملبے کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کر لی ہے، ملبے کو ہٹا کر ریسکیو کا عملہ اندر جانے کی کوشش کرے گا، ریسکیو کے مطابق ایک ٹیم ملبے تلے سرچنگ اور دوسری ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش کرے گی، گرنے والے ملبے کی جگہ کو ریسکیو آپریشن کے لیے بہتر راستہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اندر سے مسلسل دیواریں گرنے کی آوازیں محسوس کی جا رہی ہیں، 4 مقامات پر ریسکیو عملہ ٹیموں کی شکل میں آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ہے، آتشزدگی میں جھلس کر 2 اور دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ 5 افراد کی لاشیں دوسری منزل پر دکان سے نکالی گئی تھیں۔
انھوں نے کہا گل پلازہ سے ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، یہ آگ صرف کراچی کی ایک مارکیٹ کو نہیں لگی بلکہ کراچی کی معیشت کو لگی ہے، پلازے میں تقریباً 1200 دکانیں اور ڈیڑھ سے 2 لاکھ خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔
منہاج گلفام نے خبردار کیا ہے کہ تاجر اور خریدار اب بھی پلازہ کے اندر موجود ہیں۔
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں گزشتہ شب رات 10 بجے لگنے والی خوف ناک آگ بجھائی نہ جا سکی، 12 گھنٹے گزر گئے، آتش زدگی کے باعث عمارت میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، ریسکیو عملے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تیسرے درجے کی آگ کے باعث گل پلازہ کے منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، پلازے میں وقفہ وقفہ سے سلنڈر اور اے اسی آؤٹر پھٹنے کی بھی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
اب تک ریسکیو کے رضا کارعمارت کے اندر داخل نہیں ہو سکے ہیں، پلازہ کی دوسری اور تیسری منزل پر متعدد افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، پلازہ میں پھنسے افراد کو تلاش کرنے کے لیے فائر بریگیڈ اسنارکل کی مدد لی جا رہی ہے۔
آگ بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تیسرے درجے کی آگ کے باعث گل پلازہ کے منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، پلازہ میں وقفہ وقفہ سے سلنڈر اور اے اسی آؤٹر پھٹنے کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔
مزید پڑھیں:انڈونیشیا؛ چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 11 افراد ہلاک




