لاہور(اوصاف نیوز ) جنید صفدر کی شادی پر ہر کوئی شریف فیملی کے ڈریسز نوٹ کررہے ہیں کیا کسی نے نوٹ کیا نے کہ جنید صفدر نے شیروانی اپنی پہلی شادی والی ہی پہنی ہے , جس کی تصویر شوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
جہاں لوگ اسے کفایت شعاری، سادگی یا مذاق میں “قومی خزانے پر احسان” قرار دے رہے ہیں۔ پہلی شادی میں جنید صفدر نے HSY (حسن شہریار یاسین) کی تیار کردہ سفید/آف وائٹ شیروانی پہنی تھی، جو کلاسک اور سادہ ڈیزائن کی تھی۔
دوسری شادی کی بارات/نکاح میں بھی اسی طرح کی آف وائٹ یا آئیوری شیروانی (HSY کی) نظر آئی ہے، جس میں گولڈ بٹن، ریزڈ کالر اور روایتی پگڑی شامل تھی۔
یہ دونوں تصاویر تقریباً ایک جیسی لگتی ہیں، سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس میں لوگوں نے اس کی تصدیق کی ہے کہ “ایک ہی شیروانی میں دو شادیاں نمٹا دیں”۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمت


