Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جے یو آئی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

پشاور (اوصاف نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قاری محمد یوسف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی، جبکہ پارٹی کارکنوں اور چاہنے والوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا قاری محمد یوسف کچھ عرصے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بٹگرام میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

مولانا قاری محمد یوسف جے یو آئی کے نظریاتی اور متحرک رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ دو مرتبہ جے یو آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پارلیمان میں مذہبی، سماجی اور عوامی مسائل پر بھرپور آواز بلند کرتے رہے۔ ان کی پارلیمانی خدمات، دینی وابستگی اور سادہ طرزِ زندگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مرحوم دینی علوم کے ماہر، خوش اخلاق اور عوام دوست شخصیت کے حامل تھے۔ وہ اپنے حلقے میں فلاحی سرگرمیوں اور عوامی رابطے کی وجہ سے خاص مقام رکھتے تھے۔ ان کے انتقال کو جمعیت علمائے اسلام کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے مولانا قاری محمد یوسف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی دینی و سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں‌:سعودیہ کی اہم شخصیت انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں