Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مشہور کامیڈین ذاکر خان کااہم اعلان، ویڈیو کلپ وائرل

حیدر آباد (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے حیدر آباد میں اپنے شو کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ طویل رخصت پر جا رہے ہیں اور ممکنہ طور پر 2030 تک چھٹی لیں گے، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جب کہ مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر خان نے حیدر آباد میں ایک لائیو شو کے دوران ’پاپا یار‘ کے عنوان سے اعلان کیا کہ وہ طویل رخصت پر جارہے ہیں اور اس اعلان کے بعد ویڈیو کلپ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ذاکر خان کے مداحوں نے ان کے اعلان پر ان کی ایمانداری اور ہمت کی تعریف کی اور بہت سے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک پرہجوم آڈیٹوریم میں شو کے دوران انہوں نے حاضرین کو اپنے منصوبے کے بارے میں بتایا کہ وہ حالیہ وعدوں اور طے شدہ پروگراموں کے بعد اپنے کام سے طویل رخصت لیں گے۔

ذاکر خان نے کہا کہ دو اہم چیزیں ہیں جو میں لمبی چھٹی پر جا رہا ہوں، 2028، 2029 ممکنہ طور پر 2030 تک، 3، 4 اور 5 سال کی چھٹی، میں اپنی صحت کا خیال رکھوں گا وغیرہ، دو تین چیزیں ہیں جو مجھے ٹھیک کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت یہاں موجود تمام لوگ میرے دل کے بہت قریب ہیں، آپ کی موجودگی میرے لیے کسی احسان سے کم نہیں، میں یہاں موجود ہر فرد کا مشکور رہوں گا۔

ذاکر کے اعلان کے وقت وہاں موجود مداحوں میں خاموشی چھا گئی اور انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر خان نے ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جون تک شیڈول تمام شوز جشن کے طور پر منعقد کیے جائیں گے اور مداحوں کو ان شوز میں آنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ طویل نہیں ہو گا اور اپنے مداحوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ذاکر خان ہندوستانی کامیڈی سین کا ایک جانا پہچانا نام ہے اور 2012 میں کامیڈی سنٹرل پر ہندوستان کے بہترین اسٹینڈ اپ کا خطاب جیتنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی کے علاوہ، ذاکر خان نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر سیریز ‘چاچا ودھیک ہیں عمر ساتھ’ سے بھی اپنی شناخت بنائی، جہاں انہوں نے رونی کا مرکزی کردار ادا کیا۔

ذاکر خان سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر ‘آپ کا اپنا ذاکر’ نامی کامیڈی شو بھی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایک اوربڑے شہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی گئی

یہ بھی پڑھیں