Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

راحت فتح علی خان کا بیٹی کی رخصتی سےمتعلق اہم انکشاف

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ بیٹی کی رخصتی پر گانا گاتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں شوز کیے اور الوداعی گیت بھی گائے لیکن بیٹی ماہین کی رخصتی پر گاتے ہوئے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

پاکستان آئیڈل کے سیٹ پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں معروف گلوکارہ نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے دنوں میں پاکستان آئیڈل اور کئی شوز میں مصروف تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ نے اپنی بیٹی کی شادی کے تمام انتظامات دیکھے اور اپنی بیٹی ماہین کی رخصتی پر اپنے والد فرخ فتح علی خان اور استاد نصرت فتح علی خان کو بہت یاد کیا۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کی ’تعلیمی ایمرجنسی پالیسی ‘کھل کر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں