سندھ(اوصاف نیوز) لاڑکانہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 14 سال کا لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دلاور جمالی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مگن تھا اور اس دوران وہ بے خبر تھا کہ قریب سے ایک ٹرین گزرنے والی ہے۔
نوجوان کی توجہ ویڈیو بنانے میں اتنی زیادہ تھی کہ اس نے ٹرین کی آواز یا اس کے قریب ہونے پر کوئی دھیان نہ دیا اور ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
مزیدپڑھیں:بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم
