Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 تھی اور اس کی گہرائی 176 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دریں اثنا، مقامی حکام نے کہا کہ ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان رجیم میں سنگین اندرونی اختلافات سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیں