Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

فیض حمیدکے بھائی کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکے بھائی نجف حمیدکی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر نجف حمید کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،نجف حمید اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اےنے کہاکہ ریکارڈ ریاست کا تھا جس میں ردوبدل کیا گیا،شکایت کنندہ کے ساتھ معاملات طے پا بھی جائیں تو ضمانت نہیں دی جاسکتی ،مزید تفتیش کیلئے نجف حمید کی کسٹڈی درکار ہے،اس لئےنجف حمید کی ضمانت خارج کی جائے ۔

ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے کہاکہ وکالتی تاریخ کا انوکھا کیس ہے کہ تفتیشی افیسر شکایت کنندہ ہے، کیس کے اصل شکایت کنندہ نے عدالت میں اپنا بیان دیا تھا کہ اسکے معاملات طے پاگئے ہیں،شکایت کنندہ نے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کروایا تھا ،تفتیشی آفیسر کو کیس میں پارٹی کیسے تصور کیا جاسکتا ہے ۔

ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے کہاکہ عدالت ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تفتیشی آفیسر کے خلاف کارروائی کیلئے لکھے ،شکایت کنندہ کا اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوسکتا جبکہ ایف آئی آر بھی وہی ہو ،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا تھا کہ شکایت کنندہ نے عدالت میں پیش ہوکر بیان دیا کہ اس کا معاملہ طے پا گیا ہے ،عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ شکایت کنندہ کیس کو مزید نہیں چلانا چاہتا،سولہ سال میں تفتیش نہیں کرسکے تو اب کیا تفتیش کریں گے۔

اس کیس میں سرکاری زمین کا کیس نہیں ہے،ایف آئی اے نے درخواست میں لکھا کہ انھیں معلوم نہیں تھا ضمانت کا مگر عدالتی حکم نامے کے مطابق ضمانت کے وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عدالت میں موجود تھے ،عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اے ڈی لیگل نے ضمانت کی مخالفت کی ،ایف آئی اے کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست کو خارج کیا جائے ۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی پریشانی میں اضافہ، ایک اور اہم کھلاڑی انجری کا شکار

یہ بھی پڑھیں